بائیک لفٹر گینگ ارکان سمیت 3ملزم گرفتار

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ چوچک اور تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بائیک لفٹر گینگ کے دو ملزموں سمیت واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سٹی دیپالپور حافظ محمد عباس کی سربراہی میں پولیس نے آصف اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے مالیت کی 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔