اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ حویلی لکھا پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزموں کی شناخت خرم عرف خرمی اور عدنان کے ناموں سے ہوئی،ان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے مالیت کی 8 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا،دوران تفتیش ملزموں نے متعدد بائیک چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔