اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) پولیس نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ اور سردارو ڈکیت گینگ کے مجموعی طور پر 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 11 مسروقہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور 17 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 مسروقہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور دیگر آلات بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ دوسری جانب تھانہ ڈھلیانہ کے ایس ایچ او نوید نزیر بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سردارو ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں ارسلان، نعیم اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 17 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کیا، جس میں لوڈر رکشہ، مویشی، انورٹر، ٹیوب ویل موٹر، 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ شامل ہے۔