مقابلے میں موٹرسائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار ، 2ساتھی فرار

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ سی سی ڈی پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کوٹ باری کے قریب پولیس کا جرائم پیشہ افراد سے آمنا سامنا ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک موٹرسائیکل لفٹر نزاکت عرف ذاکری زخمی ہو کر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، جو موٹرسائیکل لفٹنگ کی 23 سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلا۔