اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس تھانہ چوچک نے 3 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کر لیا ملزمان سے 9 موٹرسائیکلیں اور سپیئرپارٹس بر آمد بتایا گیا ہے کہ تھانہ چوچک پولیس نے تین رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا ،ملزموں میں علی رضا، شاہد اور ر ئوف شامل ہیں ،ملزموں نے چوچک اور گردونواح سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے ،ملزموں سے 9 موٹر سائیکلیں بر آمد کرلی گئیں، ملزمان موٹر سائیکل فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پارٹس بھی کھول کر فروخت کرتے تھے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔