نارووال(خصوصی رپورٹ)ضلع نارووال میں بھی پٹرول کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس محمدطیب حسن کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر فرحانہ عزیز کی قیادت میں انفورسمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور آپریشنز انجام دے رہی ہیں۔ ضلع بھر میں متعدد پٹرول پمپوں کے کاغذات، رجسٹریشن اور فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد غیرقانونی منی پٹرول پمپ کو قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیاجبکہ مشینوں کو اپنے قبضے میں لے لیاگیا۔