کریک ڈائون‘ ملک بھر میں 1442 غیرقانونی پٹرول پمپ سیل

کریک ڈائون کے باعث پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی میں نمایاں اضافہ ہوگیا
اسلا م آباد(آئی این پی )کسٹمز انفورسمنٹ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات جاری ہے۔  ملک بھر میں ایک ہزار 442 غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے۔ بعض علاقوں میں 134 پیٹرول پمپ غیرقانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں ۔ کریک ڈائو ن کے باعث پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی بڑھ گئی۔دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 828 ارب روپے  وصول کئے جا چکے ۔