لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ،شہری موٹرسائیکل بھی گنوا بیٹھے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں سفیان سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں خالد سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں عثمان سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں نیامت سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں جاوید سے1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔راوی روڈ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ ہنجروال اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔