لاہور(کرائم رپورٹر )ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایات پراین سی سی آئی اے کی کارروائی، رحیم یار خان سے سائبر بلیک میلر محمد سلمان گرفتار، ملزم بیرون ملک ملازمت کے دوران خواتین کے نجی ڈیٹا اور تصاویر تک غیر مجاز رسائی حاصل کرتا رہا،ملزم پاکستان واپسی پر غیر ملکی خواتین کی جعل سازی سے بنائی گئی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے رقم کا مطالبہ کرتا تھا ،رقم نہ دینے پر ملزم تصاویر اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھااین سی سی آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کر لیا۔