اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے پیپلزپارٹی پر سیاسی بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انہیں بلیک میل کیا اور بجٹ کی منظوری کے معاملے میں مشکلات پیدا کرنے کی دھمکی دی، اسی لیے گلگت بلتستان کا الیکشن پیپلز پارٹی کو دے دیا گیا۔ گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلیک میلر ہے اور وہ مسلم لیگ ن کو بلیک میل کرتی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ کہا جاتا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بجٹ منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کا الیکشن اسے دے دیا، کیوں کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلسل بلیک میلنگ کی جا رہی تھی، سیاسی معاملات میں مختلف جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور تعاون اپنی جگہ تاہم کسی جماعت کو دباؤ ڈال کر فیصلے منوانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے