لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کال سنٹر مالک کو گن پوائنٹ پر بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فہیم اور اس کے ساتھی کے نام سے ہوئی ہے۔چند روز قبل کال سنٹر کے مالک طارق نے ملزم فہیم کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ انتقامی کارروائی کرتے ہوئے طارق کو گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا اور 50 ہزار روپے ہتھیا لییواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو متاثرہ شخص کو دھمکیاں دیتے اور بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔