بلیک پیپر گاڑی پر اسلحہ کی نمائش ، 5 ملزمان گرفتار

3 جدید آٹومیٹک رائفلیں،پستول میگزینز، اورگولیاں برآمد کر لی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بلیک پیپر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ ناکہ شیراکوٹ پر بلیک پیپر گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزمان کوگرفتار کرکے3 جدید آٹومیٹک رائفلیں،پستول میگزینز، اورگولیاں برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان میں مختار،علی،فیصل،معروف،محسن کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔