ڈولفن سکواڈ نے 102کیسز میں مطلوب سعید کو سرچ آپریشن میں قابوکرلیا
شہرسے سرگودھا، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مطلوب 5 اشتہاری بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں کی سنچری کرنیوالا ماسٹر مائنڈ ملزم ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی خصوصی ہدایات پر ڈولفن سکواڈ نے پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ کرائم ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی و چھیناجھپٹی کے 102 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے جس پر ملزم سعید کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم مختلف جرائم پیشہ گروہوں کا سرغنہ ہے۔ ڈولفن سکواڈ نیجعلی چیک و فراڈ کے ذریعے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئیدوران چیکنگ شہر کے مختلف مقامات سے سرگودھا، اوکاڑہ او رلاہور پولیس کو مطلوب 5 اشتہاری ملزم اقبال، مدثر، سلمان و دیگر کو بھی گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ۔