ملزم نجی سوسائٹی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،پولیس نے دھر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج سبزی منڈی نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں کی سنچری کرنے والے موٹر سائیکل گروہ کو ٹبہ گاؤں سے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان باہم مل کر نجی سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیاگرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت ابرار اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج سبزی منڈی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں اسی جذبے سے جاری رہیں گی۔