ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی ، سرغنہ گرفتار

گرفتار ملزمان نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 110 وارداتیں کی:ڈولفن سکواڈ 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پرعزم لاہور کے ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 110 وارداتیں کی۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے جھلاراں چوک، بند پھاٹک شاہدرہ سے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ملزمان پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزمان ہارون، احسان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے۔ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہروقت پر عزم ہے