وارداتوں کی سنچری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 104 وارداتیں کیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر میں وارداتوں کی سنچری مکمل کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 104 وارداتیں کیں ڈولفن سکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم کو شاہدرہ ٹائون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ڈولفن ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں لے لیاگرفتار ملزم ذیشان کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز سمیت دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹائون کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیںگی۔