لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سٹی میں وارداتوں کی نصف سینچری کرنے والے 4 مختلف گینگز کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان نے سٹی، سول لائن، ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 270 وارداتیں کیں ، ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا، ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزمان وسیم 51، عمران 80، شعبان 55، سلمان 84 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ بھاٹی، نواں کوٹ، شفیق آباد کے حوالے کر دیئے گئے۔