ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی،سرغنہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق 
گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاگرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم عمران کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ راوی روڈ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔