باٹا پور میں فارم ہاؤس کے چوکیدار کو تشدد کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
55 سالہ منیر کو علی گجر نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ جلد از جلد تفتیش مکمل کی جا سکے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔