دیر: نامعلوم افراد نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا

دیر: نامعلوم افراد نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا

لوئر دیر کے علاقے میدان لعلو میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چوکیدار نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔ مسلح شرپسند عناصر نے اسے اغواء کرنے کے بعد 20 منٹ کے اندر ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔علاقے کے عوام میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ مقتول کے لواحقین نے حکومت اور پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔