باٹا پور میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا

باٹا پور میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا

باٹا پور میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب نے آہنی راڈ کے وار کرکے اپنی اہلیہ عشا کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ عشا کی ملزم شعیب سے تقریباً 3 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ قتل کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔