لاہور(کرائم رپورٹر) :لاہور کے علاقے باٹا پور میں دوہرے قتل کی واردات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا، جس میں دونوں مقتولین قریبی عزیز تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہر فریق کا ایک فرد ہلاک ہوا۔ مقتولین کی شناخت 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی کی شناخت مرسلین کے طور پر ہوئی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں سوتیلے بھائی ہیں، اور ان کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی۔ دونوں فریقین کا ایک، ایک فرد قتل ہوا ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس واردات کی مکمل تفصیلات سامنے آسکیں۔