باٹا پور کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد کے باعث 25 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق بسمہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایس پی کے بیان کے مطابق مقتولہ کے والد طارق کی مدعیت میں ملزم نذر عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔