باٹا پور: سبزی منڈی میں راستہ بند کرنے پر نوجوان عمران قتل

باٹا پور: سبزی منڈی میں راستہ بند کرنے پر نوجوان عمران قتل

ویب ڈیسک: باٹا پور کی سبزی منڈی کے جلو موڑ پر نوجوان عمران کو بازار کا راستہ بند کرنے سے روکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران نے واجد، عرفان، عمران اور شکیل کو راستہ بند کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے بازار کے سامنے اپنی ریڑھیاں لگا دیں۔ تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کے بعد مقتول کے لواحقین نے جلو موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر تقریباً 5 گھنٹے بعد کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان ایک سال قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر عمران نے مقدمہ درج کروایا تھا۔