لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی کنکشن کے بقایاجات کی وصولی کیلئے الگ گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے بھائی غازی خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست نمٹاتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ درخواست کو نمائندگی تصور کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین، بالخصوص درخواست گزار کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کیا جائے اور قانون کے مطابق وجوہات پر مبنی حکم جاری کیا جائے