گیس چوری ،136 کنکشن منقطع

 لاہور میں45 کنکشن ختم ،ایس این جی پی ایل کیگیس چوروں کو 90 لاکھ سے زائد کے جرمانے 
لاہور(کرائم رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی نے گیس چوری کیخلاف جاری مہم کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 136 کنکشن منقطع کر دیئے۔ گیس چوروں کو 90 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے 36 غیر قانونی اور کمپریسر استعمال پر 9 کنکشن منقطع کیے اور 36 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے کئے۔فیصل آباد میں 9 غیر قانونی اور 1 کمپریسر استعمال کا کنکشن ختم کرکے 70 ہزار جرمانہ ،شیخوپورہ میں 3 کنکشن منقطع کرکے 31 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے ،گوجرانوالہ میں 2 کنکشن ختم ،7 لاکھ 80 ہزار جرمانہ ،بہاولپور میں 4 غیر قانونی اور 15 کمپریسر کنکشن ختم ،ملتان میں 30 غیر قانونی اور 2 کمپریسر کنکشن منقطع ،ساہیوال میں 5 کنکشن ختم کر کے 90 ہزار جرمانہ اور مردان میں 20 کنکشن منقطع کرکے 12 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔