ٹرانسفارمر و ٹرالی قبضے میں لے لی،لیسکو ٹیم کا راوی ریان میں آپریشن
لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکوٹیم کا راوی ریان سب ڈویڑن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا،ترجمان کے مطابق لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرکی ہدایت پر ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایکسیئن مریدکے رب یار کی زیر نگرانی ایس ڈی او راوی ریان سلمان حفیظ نے اپنے اسٹاف و پولیس کے ہمراہ چک34گاوں میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ایس ڈی او سلمان حفیظ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمر اور ٹرالی قبضہ میں لی۔ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کرادی گئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیاجائے گا۔