ٹوکیو: پاکستان کے چھ رکنی ایتھلیٹکس دستہ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے گا

ٹوکیو: پاکستان کے چھ رکنی ایتھلیٹکس دستہ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے گا

لاہور:جاپان کے شہر ٹوکیو میں 13 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق، گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ ساتھ تمین خان بھی اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔قومی دستے میں کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ شامل ہیں، جب کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور لیفٹیننٹ کرنل شاہ بھی ٹوکیو روانہ ہوں گے۔