پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر

پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر

چاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرور ارشد ندیم دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئے۔

ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 82.27 میٹر کی تھرو کی، جبکہ دوسری کوشش میں ان کا فاول ہوا۔ اپنی تیسری کوشش میں انہوں نے 82.75 میٹر کی تھرو کی، جو ان کے کیریئر کی شاندار کارکردگی کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کافی نہیں تھی۔یوں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم عالمی سطح کے اس مقابلے کے فائنل مرحلے سے باہر ہو گئے، تاہم ان کی پرفارمنس نے ایک بار پھر پاکستانی ایتھلیٹکس میں ان کی مہارت اور صلاحیت کو نمایاں کیا۔