ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آج ٹوکیو روانہ ہوں گے

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آج ٹوکیو روانہ ہوں گے

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آج رات ٹوکیو روانہ ہوں گے۔

روانگی سے قبل وہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر اسد عباس شاہ کے کلینک کے افتتاح کے لیے پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سلمان اقبال بٹ اور ارشد ندیم کے چھوٹے بھائی علیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ارشد ندیم کو کلینک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا جن میں اسپورٹس انجریز، ڈینٹل سرجری اور دیگر یونٹس شامل ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ارشد ندیم کو کلینک میں تاحیات مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔