بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جلد والدین بننے والے ہیں: انسٹاگرام پوسٹ میں خوشخبری

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جلد والدین بننے والے ہیں: انسٹاگرام پوسٹ میں خوشخبری

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں ایک کیک کی تصویر شیئر کی، جس پر لکھا تھا "1+1=3" اور ساتھ میں چھوٹے بچوں کے پاؤں کے نشانات بھی دکھائے گئے۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو یہ اطلاع دی کہ وہ ایک ننھے فرشتے کا استقبال کرنے والے ہیں۔پوسٹ کے بعد بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے 2023 میں راگھو چڈھا سے شادی کی تھی، اور یہ ان کے رومانوی سفر کی خوشیوں میں ایک اور اہم لمحہ ہے۔