کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جلد دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جلد دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور ان کے شوہر و اداکار سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسری بار والدین بننے والے ہیں۔

کیارا ایڈوانی نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں ان کی بیٹی سرایاہ کا ہاتھ دو ننھے موزے تھامے نظر آیا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازی گئی ہیں اور ان کا دل محبت اور شکرگزاری سے بھرا ہوا ہے۔جوڑے نے فی الحال متوقع بچے کی پیدائش کی تاریخ یا اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔اعلان کے بعد کرشمہ کپور، کرن جوہر، کرینہ کپور، منیش ملہوترا، گوہر خان سمیت متعدد شوبز شخصیات نے کیارا اور سدھارتھ کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے فروری 2023 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلی بیٹی گزشتہ سال جولائی میں پیدا ہوئی تھی۔