پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن سید خورشید احمد شاہ معمول کے طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز) سکھر پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صرف روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال آئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں تاکہ صحت کی صورتحال کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو عارضہ قلب کے حوالے سے باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں وہ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے اور کوئی تشویشناک بات نہیں۔واضح رہے کہ سید خورشید شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ کئی دہائیوں سے قومی سیاست میں سرگرم ہیں۔