سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ان کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں کیا گیا، اور تمام ٹیسٹ تسلی بخش رہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔