عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کی درخواست دائر کردی

عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجا ظہور الحسن کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کی ڈاکٹروں کی ٹیم کو عمران خان کا ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72 سالہ عمران خان کی جیل میں قید کے دوران وزن میں کمی اور صحت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا معمول کا طبی معائنہ بہت ضروری ہے۔ شوکت خانم اسپتال کے پاس ان کی میڈیکل ہسٹری موجود ہے، اس لیے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو ان تک رسائی دی جائے۔

مزید درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور عمران خان کے خاندان کے ساتھ شیئر کی جائے، اور فوری طور پر تین دن کے اندر شوکت خانم کے ڈاکٹروں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب، صوبائی حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔