راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی چار رکنی میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں، اڈیالہ جیل پہنچی۔ ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق، محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز بھی شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جیل میں موجود رہی اور عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ان کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر نارمل پایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مزید طبی تجزیے کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔

یہ طبی معائنہ عدالتی حکم کے تحت پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا، جس کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ مزید ٹیسٹوں کے نتائج آنے پر عمران خان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔