پی ٹی آئی نے عمران خان سے بہنوں کی ملاقات روکنے پر سی پی او میں شکایت درج کرادی

پی ٹی آئی نے عمران خان سے بہنوں کی ملاقات روکنے پر سی پی او میں شکایت درج کرادی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پارٹی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر سی پی او اسلام آباد کو درخواست جمع کرا دی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ پولیس افسران ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق کی جانب سے دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم، اے ایس پی زینب اور دیگر پولیس افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان، نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو پولیس افسران ہراساں اور پریشان کرتے ہیں، انہیں جیل سے باہر ناکوں پر روک لیا جاتا ہے اور سنسان جگہوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور عمران خان کو ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔