عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں اور دیگر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، جن میں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر یہ وارنٹ جاری کیے ہیں، اور عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔