لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
دونوں بہنوں کی رہائی 50 روزہ نظر بندی کے بعد عمل میں آئی۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو احتجاجی سرگرمیوں کے پیش نظر مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) قانون کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا۔ رہائی کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کر دیا گیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی بہنوں کو احتجاج کے تناظر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔ دونوں کی رہائی کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ایک اور بہن علیمہ خان تاحال کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔