پاکستان سے غزہ کے لیے 5 پروازوں کے ذریعے 412 ٹن امدادی سامان روانہ

پاکستان سے غزہ کے لیے 5 پروازوں کے ذریعے 412 ٹن امدادی سامان روانہ

پاکستان نے غزہ کے لیے مزید 412 ٹن امدادی سامان 5 پروازوں کے ذریعے روانہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21ویں کھیپ، جس میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز اور تیار کھانا شامل ہے، خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔ اس سے قبل 23 اگست کو ایک اور 100 ٹن کی کھیپ لاہور سے روانہ ہوئی تھی، جبکہ چوتھی کھیپ 12 ٹن سامان کے ساتھ اسلام آباد سے بھیجی گئی۔ابتک کل 21 امدادی کھیپیں غزہ کے لیے روانہ کی جا چکی ہیں، جن کا مجموعی وزن 2027 ٹن بنتا ہے۔ سامان روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جبکہ این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران اور حکومتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔