لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے مزید 100 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی ہے۔
یہ امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا اور مصر کے راستے فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا۔پاکستانی عوام کی جانب سے اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد سامان فلسطین بھیجا جا چکا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور دیگر حکام بھی لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھے اور انہوں نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔