وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں اور غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن خوراکی امدادی سامان روانہ کیا، جس میں 32 فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔امدادی سامان اہلِ پاکستان کی محبت اور حمایت کا پیغام ہے۔