لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن کے تمام تھانہ لیول پرانسداد پتنگ بازی اور فروشی کے حوالہ سے کریک ڈاون جاری ہیپتنگ بازی کے کنٹرول کے حوالہ سے تھانہ جات کی سطح پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق پتنگ بازی کے کنٹرول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر نگرانی کی جارہی ہے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ٹیموں کو بار بار چیک کریں،تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دورہ رکھیں،پتنگ بازی کے کنٹرول کے لیے بلند عمارتوں سے نگرانی کی جا رہی ہیپتنگ بازی کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات اور آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہیعوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے متعلقہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں،پتنگ بازوں اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا