ویلرز، پتنگ بازوں کا گھیرا تنگ،10 گرفتار

مسلم ٹائون، گلشن راوی، اچھرہ سے 6 ویلرز کو حراست میں لے لیا گیا
 شادباغ، نشتر کالونی اور دیگر علاقوں سے 4 پتنگ باز ڈولفن سکواڈ نے پکڑ لئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے چھٹی کے روز شہر بھر میں ون ویلرز اور پتنگ باز وں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق مسلم ٹائون، گلشن راوی، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شاہراہِ عام پر خطرناک کرتب دکھا کر اپنی اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے تھیدوسری جانب شادباغ، نشتر کالونی اور دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی گئیں۔گرفتار ملزمان، جن میں حسنین، فدا، نیتن، علی اور دیگر شامل ہیں، کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیر قانونی رجحانات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔