پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا تنگ

صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3815 ملزمان گرفتار ، 3730 مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3815 ملزمان کو گرفتار کر کے 3730 مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے ا?گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 4 لاکھ 56 ہزار 374 پتنگیں، 16 ہزار 808 ڈور کی چرخیاں برا?مد اور 3414 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1080 ملزمان گرفتار، 1052 مقدمات درج، 26339 پتنگیں اور 1295 ڈور کی چرخیاں برا?مد کی گئیں گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان کو گرفتار کر کے 11866 مقدمات درج کیے گئے تھیا?ئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرا?مد یقینی بنائیں۔ا?ر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاو?ن میں تیزی لائیں۔ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں ہے اور خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے ا?ن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔