فائرنگ واقعات،بچے سمیت 3 افراد زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ) فائرنگ کے دومختلف واقعات میں بچے سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے، 10 سالہ زین اپنے گھر کے صحن میں لیٹا ہوا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے 30 بور پسٹل کی گولی پیٹ پر لگ گئی،جس کے نتیجے میں بچہ معمولی زخمی ہوا، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ، جبکہ مصطفی آباد کے علاقہ شاہ نواز چوک بلوچاں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق محمد طالب اور علی حیدر دونوں کو فائر لگے،زخمیوں کو فوری طور پر بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔