فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد شدید زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ )فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بستی خادم آباد کھارا چونگی میں دکان پر بیٹھے 28 سالہ حماد کو دوموٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کھڈیاں کے علاقے الفلاح کالونی میں گھریلو ناچاقی پر سجاد کو ساس کے ہمراہ آئے دو رشتہ داروں نے فائر مار کر زخمی کر دیا۔ منڈی عثمان والا کے علاقے سلے کے میں کھیتوں میں مویشی چرانے والے نوید پر فصل کے اجاڑے کے تنازع پر حاجی محمد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔