بورے والا :فائرنگ واقعات میں 4 افراد شدید زخمی

بورے والا (خصوصی رپورٹ)فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے،37کے بی کے قریب دونامعلوم موٹر سا ئیکل سوار وں نے فائرنگ کر کیموٹرسائیکل سوار قریش اور محمد آصف کو شدید زخمی کردیااور فرا رہو گئے ،معظم علی کام کے بعد فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ 503ای بی کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکیاسے شدید زخمی کردیا ،کالج میں ہونے والے لڑائی جھگڑ ا کی رنجش پر مسلح نوجوا نوں نے فائرنگ کر کے طالب علم عبداللہ کو زخمی کر دیا،تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شرو ع کر دی ۔