مقابلہ :کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالا ڈاکو ہلاک

 سی سی ڈی نیتھانہ شاہدرہ ٹاون کی حدود میں ناکہ بندی کر رکھی تھی مشکوک ملزموں کو روکا تو فائرنگ کردیا 
ڈاکو علی رضا 3درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر کانسٹیبل کو بھی زخمی کر چکا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقا بلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی نے تھانہ شاہدرہ ٹاون کی حدود میں ناکہ بندی کررکھی تھی۔ ناکہ پر پولیس نے 3مبینہ مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جو کہ 3درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ہلاک ڈاکو دوران ڈکیتی مزاحمت پر کانسٹیبل کو بھی زخمی کر چکا تھا، ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔