مقابلہ،خطرناک ڈاکو ہلاک،کانسٹیبل زخمی

سی سی ڈی نے روکا تو مشکوک افراد نے فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں طیب مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کراس فائرنگ سے طیب نامی ملزم ہلاک ہوگیاملزم ڈکیتی ،راہزنی سمیت دیگر جرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے ایل ڈی اے سٹی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیاملزمان نے رکنے کی بجائے کے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیااشتہاریوں کی فائرنگ سے لقمان کانسٹیبل زخمی ہوگیا راشد غازی اے ایس آئی کی چھاتی میں بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے۔ فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاجلد فرار ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔